ماڈل ٹائون کے دو سکولوں کا نام گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز/ بوائے ہائی سکول رکھ دیا گیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ16دسمبر دہشت گردی کو اجڑ سے اکھاڑنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے گو رنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے نام شہدائے اے پی ایس کی یاد میں گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل بوائز ہائی سکول رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں سکولوں میں پروقار تقاریب منعقد ہوئیں جن نے طالب علموں میں اے پی ایس کے شہید بچوں کی یاد میں ٹیبلو پیش کئے اور ملی و قومی نغمے گا کر شہیدوں کے مشن کو پورا کرنے کا عزم دھرایا۔