16 دسمبر کے حوالے سے رینجرز ہیڈ کوارٹرز پبلک سکولز کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے
لاہور (خبر نگار) پاکستان رینجرز(پنجاب) کے زیر نگرانی رینجرز ہیڈکوارٹرزپبلک سکولز کے طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلوںکا انعقادہوا۔سانحہ 16دسمبرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں پنجاب بھر سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل عمر فاروق برکی تھے۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جو یقینا جہالت اور دہشت گردی کو مٹا سکتی ہے۔ تعلیم کی روشنی کا سفر غیر متزلزل جاری و ساری رہے گا۔