پاکستان میں اسلامی نظام کے سوا کسی ازم کی گنجائش نہیں : جے یو آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع لاہورکے امیر مولانا محب النبی، حافظ اشرف گجر ، حافظ نصیراحمد احرار نے کارکنوں کے ایک اجتماع کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ قوتیں سیکولر اور لادین نظام کے قیام کیلئے تگ ودو کررہی ہیں جمعیۃ علماء اسلام ان کا مقابلہ کرے گی اور پاکستان میں اسلامی نظام کے علاوہ کسی ازم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔