• news

16 دسمبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جائے ، میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے ایوان میں ایک قرار داد جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز ترکیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں16دسمبر کے شہدا کو کو خواج تحسین پیش کرتا ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 16دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اسے بچوں کا عالمی دن قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن