• news

آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباء کی قربانیوں نے قوم کو متحد کر دیا: جاوید ہاشمی

ملتان(آن لائن)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلباء کی قربانیوں نے قوم کو متحد کر دیا ہے ،متحدہ ہوںگے تو پاکستان ترقی کی منزل تک پہنچ سکے گااور قوم خوشحال ہوگی،بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں۔ ملکی سالمیت کیلئے اتحاد اور سیاسی فہم وفراست کی ضرورت ہے۔ تخریب کاری کے خاتمے کیلئے اداروں اور قوم کا اتحاد خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا واقعہ قومی سانحہ ہے،پوری قوم افسردہ ہے،معصوم بچوں کی قربانیوں نے پوری قوم کومتحد کر دیا ہے اور دہشت گردوں کو شکست فاش ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی اور منزل مقصود تک پہنچنا صرف ایک ہی راستہ ہیں کہ ہمیں اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا ہم متحد ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی اورنہ ہی پاکستان کو ترقی ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن