سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کی سفارش کر دی
اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں 17 سے 27 تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے اپنی ڈرافت رپورٹ میں کہا ہے کہ 1947ء کے بعد سے ججز کی تعداد مستقل ہے اس کے بعد سے ملک کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اب 191 ملین ہو گئی ہے ، تاہم سپریم کورٹ کے ججز کی منظور شدہ تعداد اب بھی 17 ہے ججز کی تعداد میں اضافے کا بل بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 176 تقاضا کرتا ہے کہ عدالت کے ججز کی تعداد ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے متعین ہونی چاہئے اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گواہوں ، پراسیکیوٹرز اور ججز کے تحفظ کے لئے میکانزم وضع ہونا چاہئے۔