• news

بلوچستان: نیشنل ایکشن پلان کے تحت 9 ماہ میں 1863 کارروائیاں‘ 204 شدت پسندہلاک‘ 29 زخمی ہوئے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 9ماہ میں 1863 کارروائیاں کی گئی جن میں 204 شدت پسند ہلاک اور 29 زخمی ہوئے جبکہ 8326 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان بھر میں 1863 کارروائیوں کے دوران ایک ہزار سے زائد اقسام کا اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں 20لاکھ 21ہزار گولیاں اور اسلحہ برآمد ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن