مکہ کرین حادثہ: سرکاری افسروں سمیت 5 اعلی عہدیدار ذمہ دار قرار
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) مکہ کرین حادثہ میں سرکاری افسران سمیت 5 اعلی عہدیداروں کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق تمام عہدیداروں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ تحقیقات کا آغاز 2 ماہ قبل بن لادن کمپنی کے مشتبہ افراد سے کیا گیا تھا مشتبہ افراد کے بیانات سے حادثے میں کمپنی کی غفلت کا حتمی ثبوت ملا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کرین حادثے کے بعد بن لادن گروپ پر پابندیاں لگا دی تھیں۔ تفتیش مکمل ہونے تک بن لادن کمپنی کے اعلی عہدیداروں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفتیش کے دوران بن لادن کمپنی نئے منصوبوں میں حصہ بھی نہیں لے سکے گی۔