• news

پنجاب میں قتل کے مزید 3 مجرموں کو پھانسی‘ ایک کی روک دی گئی

فیصل آباد + ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی+ آن لائن) فیصل آباد اور ڈیرہ غازیخان میں قتل کے 3مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ ایک مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے 2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دی گئی۔ مجرم لیاقت اور اسحاق نے 1992ء میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کیا تھا۔ اُدھر ڈیرہ غازی خان کی جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم مشتاق احمد نے 1999ء میں بیوی اور بیٹی کو رشتے کے تنازعے پر قتل کردیا تھا۔ ادھر مجرم اللہ دتہ کی پھانسی راضی نامہ کے بعد رو ک دی گئی۔ مجرم نے 2006ء میں پرانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن