خانقاہ ڈوگراں: ولیمے کی تقریب کے دوران فائرنگ، ذاتی رنجش پر 2 افراد قتل
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) نواحی گائوں بوریانوالا میں ولیمہ کے روز ذاتی رنجش پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ سلطان احمد کے بھائی کا ولیمہ تھا جس میں بابر، سفیان وغیرہ بھی مدعو تھے۔ جب تقریب ختم ہوئی تو ملزم سلطان نے خالد محمود اور محمد آصف کی ایماء پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بابر ساکن بوریانوالا اور سفیان ساکن بلوچنی فیصل آباد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔بابر کے بھائی جاوید کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔