• news

صرف آزاد کشمیر پر مذاکرات: بھارتی ہائی کمشنر کا بیان بے بنیاد ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (نیٹ نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کا آزاد کشمیر پر مذاکرات سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرتاج عزیز نے آزاد کشمیر پر مذاکرات سے متعلق راگھوان کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ پاکستان بھارت مذاکرات کشمیر اور کشمیریوں کے مستقبل کیلئے ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنے موقف پر قائم رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن