• news

مغربی کنارا رملہ: اسرائیلی فوج نے مزید2 فلسطینی شہید کر دئیے: کریک ڈائون،3 سگے بھائیوں سمیت متعدد گرفتار

غزہ (اے ایف پی+ اے این این+رائٹرز )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں کم سے کم چار یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین سگے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔30 سالہ ابراہیم، 24 سالہ مصطفی اور 20 سالہ محمود کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوجیوں نے رام اللہ سمیت مغربی کنارے کے دوسرے شہروں میں بھی تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔قابض فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔ادھر رملہ کے قریب اسرائیلی فوج نے اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کے الزام پر 2فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ دوسری طرف جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے پر بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام پر 2 فلسطینیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن