• news

ایف بی آر لاہور سٹاک مارکیٹ کا چار برسوں کے سیلز اور انکم ٹیکس آڈٹ کریگا

لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر لاہور سٹاک ایکسچینج کے گزشتہ چار برسوں کا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس آڈٹ کرےگا۔ریجنل ٹیکس آفس کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی نے سٹاک ایکسچینج میں حصص کا کاروبار کرنےوالے تمام بروکرز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے،ان بروکرز کے 2010 ءسے لیکر 2014 ءتک کے برسوں کی انکم چیک کر کے اس کا موازنہ سالانہ گوشواروں سے کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق آمدنی کم ظاہر کرنیوالے بروکرز سے مقررہ شرح سے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن