• news

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں اب کافی بہتری آئی ہے۔ سندھ پاکستان کے دوسروں صوبوں کی نسبتاً زیادہ پرامن اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل صوبہ ہے۔ سویڈن اور پولینڈ کے سفیروں سے وزیراعلیٰ ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میںکہا کہ کراچی میں داعش کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں۔ شمالی علاقہ جات اور دیگر صوبوں میں دہشتگردکاروائیاں ہورہی ہیں لیکن سندھ نسبتاً پرامن صوبہ ہے۔ ہم نے اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سندھ اسمبلی سے رینجرز کے اختیارات میں توثیق کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن