• news

راولپنڈی: نجی بنک کے گارڈ کی فائرنگ خاتون ملازمہ جاںبحق، ایک شخص زخمی

راولپنڈی(آئی این پی)نجی بینک میں فائرنگ کے واقعہ میں بینک ملازمہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صدر کے علاقے میں ایک نجی بینک میں علی الصبح بینک کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون ملازمہ جاں بحق ہوئی جبکہ ایک ملازم زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ بینک کے سکیورٹی گارڈ کی طرف سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ سے غلطی سے گولی چل گئی،پولیس نے خاتون کی نعش اور زخمی کو ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن