پی پی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، آپ والد سے مفاہمت سیکھیں، طاہر مشہدی کا بلاول کو ’’مشورہ‘‘ چیئرمین پیپلزپارٹی کا مسکرا ہٹ سے جواب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی نے بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق طاہر مشہدی نے بلاول سے کہا کہ آپ کو قومی سیاست میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پی پی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ پی پی کراچی میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے، ہم سندھ کابینہ میں ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ طاہر مشہدی نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ اپنے والد سے مفاہمت سیکھیں بلاول بھٹو نے طاہر مشہدی کو مسکراہٹ سے جواب دیا۔