• news

افتخار چودھری کی پارٹی کا پرچم فائنل تقریب رونمائی 25 دسمبر کو ہو گی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے اپنی نئی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کا پرچم فائنل کر دیا ہے۔ پرچم کی رو نمائی 25 دسمبر کو ہونے والی تقریب میں کی جائے گی۔ افتخار چودھری 25 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں افتخار چودھری نے ہزاروں کی تعداد میں دعوت نامے جاری کر دئیے ہیں۔ پنجاب بار کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے سیکرٹری مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ، ارشاد گجر، وسیم کھٹانہ، غلام مجتبیٰ ، رانا عمران و دیگر نے افتخار چودھری سے ملاقات کی اور مذکورہ تقریب کے حوالے سے بات چیت کی۔

ای پیپر-دی نیشن