• news

جرمنی نے مزید130فوجی افغانستان بھیجنے کی منظوری دیدی،2016تک قیام کرینگے

برلن(رائٹرز) جرمنی کے ارکان پارلیمنٹ نے مزید130فوجی افغانستان بھیجنے اور وہاں قیام کرنیوالے اہلکاروں کو 2016ء تک ٹھہرانے کیلئے توسیع کی منظوری دیدی۔ پہلے وہاں850فوجی موجود ہیں 480ارکان نے حمایت 112نے مخالفت کی۔ انسداد منشیات سے متعلق روس کی وفاقی سروس کے سربراہ ویکتور ایوانوو نے کہا کہ روس انسداد منشیات میں پاکستان اور افغانستان کی مدد کرے گا کیونکہ پچھلے 3 برسوں میں منشیات کے سمگلروں کے ساتھ جاری لڑائیوں میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن