• news

لیبیا کے حریف ارکان پارلیمنٹ نے تنازعہ کے خاتمہ، متحدہ حکومت کی تشکیل کے معاہدہ پر دستخط کر دئیے

نیویارک (بی بی سی) لیبیا کے حریف قانون سازوں نے ملک میں 4 برس سے جاری تنازعے کے خاتمے اور متحدہ حکومت کی تشکیل کے لیے مراکش میں اقوامِ متحدہ کے زیرِاہمتام ہونے والے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیفر مارٹن کوبلر نے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیبیا نے ملک میں مفاہمت اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے لیبیا کی پارلیمان کے حریف سربراہان اپنے اختلافات کے باعث کسی معاہدے پر دستخط کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن