افغانستان میں سکیورٹی صورتحال خراب، طالبان حملوں میں تیزی بدستور خطرہ ہے:پینٹاگون
واشنگٹن(اے این این) امریکی محکمہ دفاع( پنٹاگون) نے افغانستان سے متعلق اپنی ایک جائزہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورت حال خراب ہو رہی ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 2014 کے مقابلے میں رواں سال جنوری سے نومبر کے وسط تک افغان شہریوں کے جانی نقصان میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پینٹاگون نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان کی سکیورٹی صورت حال ابتر ہو رہی ہے۔