• news

امریکہ تیل برآمد کر سکے گا، 40 سالہ پابندی ختم، بل منظور

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی کانگریس نے 40 سال بعد تیل کی برآمد پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور کر لیا ہے جس کے بعد امریکی شہریوں کیلئے ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ دریں اثناءکانگریس نے ویزا فری سفر پر پابندی سخت کر دی ہیں۔ بل کے تحت ایران، عراق، سوڈان اور شام کے شہریوں اور ان ممالک کی دوسری شہریت رکھنے والوں پر ویزا فری سفر پر پابندی لگا دی اور کانگریس نے 1.1 ٹریلین ڈالر کے اخراجاتی پیکیج کی منظوری بھی دیدی ہے۔ کانگریس نے آئی ایم ایف میں اصلاحات بل بھی منظور کر لیا ہے۔
بل منظور

ای پیپر-دی نیشن