این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی‘ حکومت یا اپوزیشن کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے : چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن میں این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے معاملے کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے سماعت کی۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹوں کا ریکارڈ دینے کا فیصلہ دلائل کے بعد آئندہ سماعت پر ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت یا اپوزیشن کسی کے دبا¶ میں نہیں آئیں گے۔ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔ ایاز صادق کو اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہئے تھی۔