بھارت: شاہ رخ کی نئی فلم آتے ہی ہندوﺅں کے سینما گھروں پر حملے، شو روک د ئیے گئے
ممبئی (آن لائن) انتہا پسند جماعت شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماو¿ں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار تو مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے لیکن اب انتہا پسندوں نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ریلیز ہو نے والی نئی فلم ”دل والے“ کے موقع پر سینیما گھروں پر حملے کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم ”دل والے“ کی ریلیزکے موقع پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے سینما گھروں پر حملے کر کے نہ صرف فلم کو چلنے سے روک دیا بلکہ سینما گھروں کے باہر آویزاں پوسٹر پھاڑ کر انہیں نذر آتش کر دیا۔ انتہاپسندوں کی جانب سے مدھیہ پردیش میں شاہ رخ خان کی فلم کے پوسٹر پھاڑے گئے جبکہ احمد آباد میں بھی فلم دل والے کے خلاف مظاہرے اور شدید احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب انتہا پسندوں ہندو¿ں نے دھمکی دی ہے کہ شاہ رخ خان کی کوئی فلم بھارت میں ریلیز ہونے نہیں دیں گے اور ان کی ریلیز ہونے والی فلم ”دل والے“ کے خلاف بھرپوراحتجاج جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی اورعدم برداشت کے باعث ملک سے باہر جانے کا بیان دیا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماو¿ں نے انہیں پاکستان کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔
فلم/ حملے