لودھراں: الیکشن کمشن نے جہانگیر ترین کی بلے باز سے متعلق درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی این اے 154 میں انتخابی نشان سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ گذشتہ روز الیکشن کمشن نے جہانگیر ترین کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ الیکشن کمشن نے کہا انتخابی نشانات میں فرق ہے، ان میں کوئی مطابقت نہیں، جہانگیر خان کا نشان برقرار رہیگا۔ واضح رہے این اے 154 لودھراں میں آزاد امیدوار جہانگیر خان کا نشان بلے باز تھا جس پر جہانگیر ترین نے الیکشن کمشن میں آزاد امیدوار کے انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست مسترد