خارجہ سیکرٹری مذاکرات کیلئے جگہ کاتعین ہوا نہ کشمیریوں کی شمولیت قابل قبول ہے: بھارت
نئی دہلی (کے پی آئی) پاکستان بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کے دوطرفہ مذاکرات کیلئے ابھی تک جگہ کاتعین نہیںہواہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہاکہ دونوں خارجہ سیکرٹری ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن تاریخ اور جگہ کا تعین ابھی ہوناباقی ہے۔ ان کا کہنا تھا دونوں ممالک تمام معاملات کو باہمی تعاون سے حل کریںگے اوراس بارے میں حال ہی میں اسلام آباد میںپاکستانی وزیراعظم اور خارجہ امور کے مشیر سے ہوئی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حرےت پسند لیڈورں کی بات چیت میں شمولیت بھارت کیلئے ناقابل قبول ہے اور ا س حوالے سے وزیر خارجہ نے پاکستان کو بھی آگاہ کیا ہے۔سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں پیش رفت بڑا چیلنج ہے، دورہ اسلام آباد اور قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات سے تعلقات میں بہتری آئی، جامع مذاکرات پر اتفاق سے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ انکا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔
بھارت