خیبر پی کے: مرد، خواتین قیدیوں کو ایڈز ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا انکشاف
پشاور (سلمان احمد) خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں قید مرد و خواتین کو ایڈز و ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ صوبہ کی 14جیلوں میں ڈاکٹرز، دیگر طبی عملہ اور آلات کی کمی کی وجہ سے یہ موذی امراض دیگر مریضوں میں بھی تیزی سے منتقل ہونے لگے ہیں۔