آصف زرداری اور رحمن ملک نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی ‘سابق صدر نے گورنر مدینہ منورہ سے بھی ملاقات کی
طائف (ممتاز احمد بڈانی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ سید اویس مظفر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر مدینہ منورہ سے بھی ملاقات کی۔ آج ہفتہ صبح واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر سید ریاض بخاری، فہیم میتلا اور دیگر پی پی پی رہنمائوں نے ملاقات کی۔