دنیا میں ایک ارب 40 کروڑ افراد کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں: رپورٹ
اسلام آباد (خبرنگار) یو این ڈی پی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 1.4 بلین افراد کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ مزید ایک بلین افراد کے پاس موجود بجلی تک رسائی قابل بھروسہ نہیں، اسی بنا پر مختلف تنظیمیں دور دراز علاقوں کیلئے متبادل طریقوں سے بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ایسی ہی ایک کوشش جب پاور کمپنی لمیٹڈ REON انرجی لمیٹڈ کے ساتھ مل کر رہی ہے حب آئی پی جی ڈیل ایل کیمپس اور REO نے دی سٹیزن فائونڈیشن سکول کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اشتراک کیا، دی سٹیزن فائونڈیشن سکولز کا یہ کیمپس نیٹ ورک کے سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کے سلسلے میں آغاز ثابت ہو گا۔