• news

کراچی میں 1200پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ: 7افسروں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف 1200 پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور 4 ارب سے زائد روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش ابھی باقی ہے، لٰہذا ملزمان کی ضمانت کی درخواست مستردکر دی جائے، جس پر عدالت نے لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرفرید یوسفانی، وسیم اقبال، شاہد عمر، عطا عباس زیدی سمیت7 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ای پیپر-دی نیشن