• news

فیصل آباد: غربت سے تنگ آ کر بیٹیوں سمیت خودکشی کرنیوالی خاتون کیخلاف بعدازمرگ قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) غربت سے تنگ آ کر بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرنے والی خاتون کے خلاف پولیس نے بعدازمرگ مقدمہ درج کر لیا۔ چک نمبر229ر۔ب مکوآنہ کے محنت کش عباس کی اہلیہ عائشہ بی بی نے اپنی بین بیٹیوں شہربانو، نور فاطمہ اور بسمہ کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا تھا جس کے نتیجہ میں عائشہ بی بی اور دو معصوم بچیاں جاں بحق جبکہ ایک بیٹی شہربانو بچ گئی تھی۔ پولیس نے عائشہ بی بی کے خلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن