شارجہ: دکانوں میں چوریاں کرنیوالا 5 رکنی پاکستانی گروہ گرفتار، دبئی پولیس نے منی ایکسچینج لوٹنے والے ملزموں کو 24 گھنٹے میں پکڑ لیا
شارجہ + دبئی (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) شارجہ پولیس نے دکانوں میں چوریاں کرنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے پانچوں ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو سے کی گئی۔ ملزمان شارجہ کے متعدد علاقوں میں دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے تھے۔ دوسری طرف دبئی پولیس نے کرامہ کے علاقے میں منی ایکسچینج لوٹنے والے ملزمان کو 24گھنٹے میں گرفتار کرلیا اور لوٹی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ ملزمان نے کھلونا پستول دکھا کر واردات کی تھی۔ ڈاکوئوں نے بندوق کے زور پر 10 لاکھ درہم لوٹے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق یورپی ممالک سے ہے ۔