• news

ملک میں کہیں پناہ نہیں ملے گی‘ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو ملیامیٹ کر دینگے : آرمی چیف

راولپنڈی (سپیشل رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے د ہشت گردی کے خلاف جرات اور استقامت کا مظاہرہ کرنے اور قربانیاں دینے پر شمالی وزیرستان آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی‘ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیگا۔ آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پورے ملک میں پتہ چلایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوش کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا دہشت گردوں ان کے سرپرستوں، معاونین اور سہولت کاروں کے رابطے اور نیٹ ورک کو ملیا میٹ کردیا جائیگا۔ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کیلئے ہونیوالی کوششوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن کے متاثرین کی بحالی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے حال ہی میں کلیئر کئے گئے ایسے علاقوں میں واپس جانے والے خاندانوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقات اور انکے مسائل پر بات کی۔ واپس جانے والے متاثرین نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن شروع کرنے پر فوج اورآرمی چیف کو مبارکباد پیش کی مقامی آبادی نے اس بات کا عہد کیا کہ فوج کے تعاون سے دہشت گردی کو اب اس علاقے میں نہیں آنے دیا جائیگا۔ آرمی چیف نے میر علی میں 110 بستروں پر مشتمل نئے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے کور آف انجینئرزکی طرف سے ہسپتال کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر آرمی انجینئرز کی تعریف کی آرمی چیف نے میر علی میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ اے پی پی کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا دہشت گردوںکے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔عارضی نقل مکانی کرنیوالوں کی مکمل بحالی تک فوج علاقے میں موجود رہے گی، دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور انکے سہولت کاروںکو ملک میں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف کو بتایا گیا 2 لاکھ 91 ہزار 827 خاندانوں میں سے ایک لاکھ 8 ہزار 503 خاندان اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 15، 15 فیصد، خیبر ایجنسی 78، اورکزئی 34 اورکرم ایجنسی سے نقل مکانی کرنیوالے35 فیصد خاندان واپس اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جب تک نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے علاقوں میں آباد کاری مکمل نہیں ہوجاتی آرمی یہاں موجود رہے گی۔ آرمی چیف نے کہا دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور انکے روابطہ کاروں کو ملک بھر سے بیدخل کیا جائیگا۔ اس عفریت کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائیگا اور امن ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔آرمی چیف نے اس موقع پر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آفیسروں اور جوانوں کی قربانیوں، عزم اور حوصلے کو سراہتے ہوئے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔ آن لائن کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہیگا۔ افسروں اورجوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل قدر ہے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے عزم اور حوصلے کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کوبھی سراہا اور قربانیاں دینے والے افسروں اور جوانوں کو خراج حسین پیش کیا اور کہا قیام امن کیلئے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہر قیمت پر توڑیں گے۔ انہوں نے قبائلی رہنماﺅں اور بے گھر افراد سے بھی ملاقات کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔ دہشت گردی کےخلاف افسروں، جوانوں کی جرا¿ت و عزم اور قربانی قابل ستائش ہے۔ دہشت گردوں کے رابطوں اور نیٹ ورکس کو ملک بھر میں توڑا جا رہا ہے۔ دیرپا امن لانے کیلئے دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر توڑا جائیگا۔ امن کی مکمل بحالی تک فوج علاقے میں موجود رہے گی۔ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں بحالی کے کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی نقل مکانی کرنے والے افراد کی باوقار واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن