• news

فیروزوالہ کچہری، وکلا کا ہنگامہ، ایڈیشنل سیشن جج سے تلخ کلامی، دھمکیاں، جوتا لہرایا

فیروزوالا (نامہ نگار) کچہری فیروزوالا میں مقدمہ ڈکیتی کی ضمانت لینے پر وکلاءکی عدالت میں ہنگامہ آرائی، وکلاءاور ایڈیشنل سیشن جج کے درمیان تلخ کلامی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جوتا لہرایا۔ ہنگامہ کے باعث عدالتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ فیروزوالا پولیس نے پانچ وکلاءکیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج محمود الحسن بھٹی کی عدالت میں ملزم کاشف کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرلی۔ اس دوران مدعی مقدمہ کے وکیل نے اعتراض کیا جج صاحب نے دلائل سننے بغیر ضمانت کیوں لی جس پر وکلاءنے عدالت میں ہنگامہ کر دیا۔ وکلاءاور جج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور وکلاءنے مداخلت کر کے حالات پر قابو پایا۔ صدر بار حاجی عرفان بھُلا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ معاملہ حل کرنے کیلئے بات چیت کی جا رہی ہے۔
کچہری فیروزوالا/ ہنگامہ آرائی

ای پیپر-دی نیشن