• news

معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں : آئی ایم ایف

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مالی حالت بہتر اور مقامی قرضوں کو کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔ بجٹ خسارے کو محدود کرنے کی خاطر مالی نظم و ضبط کےلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تیل کی کم قیمتوں کے باعث بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معیشت کو مستحکم کرےگا۔ زرعی پالیسی کیلئے خود مختار کمیٹی کا قیام بہتر اقدام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن