اوگرا نے یکم جنوری سے گیس 38 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
لاہور (این این آئی+ آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے یکم جنوری 2016ءسے گیس 38 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دےدی۔ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ایل این جی گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 75 ارب روپے گیس صارفین سے وصول کرنے کی درخواست مسترد اور پائپ لائن کی تعمیر کیلئے 30 ارب روپے خرچ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ایس این جی پی ایل کو ہدایت کی کہ وہ یہ رقم وزارت خزانہ سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے حاصل کرے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پنجاب، خیبر پی کے اور آزد کشمیر کے گیس صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلئے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے طے کردہ فارمولے کے تحت جو ٹیرف زیادہ ہوتا ہے پورے ملک میں اسکا اطلاق ہوتا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے فارمولے کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا ٹیرف ملک بھر کے گیس صارفین پر لاگو کیا جائے جس کے نتیجے میں یکم جنوری 2016ءسے گیس 35 تا 38 فیصد تک مہنگی ہوجائیگی۔ اوگرانے ای ایس این جی پی ایل کی درخواست پر گیس کے نرخ میں 107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی۔
گیس مہنگی