• news

بہت دیر کی مہرباں........ وزیراعلیٰ سندھ 9 گھنٹے تاخیر سے پہنچے، کئی طلبہ اسناد لئے بغیر چلے گئے

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے ہی کانووکیشن میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ 9 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تاخیر کے باعث طلبا و طالبات کی بڑی تعداد احتجاجاً واپس چلی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کو صبح 9 بجے بلا لیا تھا۔ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد اسناد لئے بغیر ہی چلی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اہم اجلاس میں شرکت کی وجہ سے تاخیر ہوئی، معذرت چاہتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن