آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا امکان
اسلام آباد(صباح نیوز)آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ہونے کا امکان ہے ۔ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں تین روپے کم ہوسکتی ہے ۔ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس وجہ سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے فی لٹر تک کم ہوسکتی ہے جب کہ پٹرول کی قیمت بھی 50پیسے فی لٹر تک کم ہوسکتی ہے۔