• news

2015ء لاہور کی سول عدالتوں میں 93 ہزار 445 نئے مقدمات دائر ہوئے

لاہور (شہزادہ خالد) رواں برس لاہور کی سول عدالتوں میں 93 ہزار 4 سو 45 نئے مقدمات دائر ہوئے۔ 40 ہزار سے زائد مقدمات ایسے ہیں جو 7 سال سے زائد عرصہ سے زیرسماعت ہیں۔ زیرالتوا مقدمات میں 12375 فیملی، 1794 جانشینی، 8969 اجرا ڈگری، 1238 رینٹ کنٹرولر، 3420 گارڈین اور 356 لینڈ ایکوزیشن سے متعلق ہیں۔ ماہانہ 2 ہزار کے قریب مقدمے دائر ہوتے ہیں۔ طلاق اور خلع کے مقدمات سرفہرست ہیں۔ فرسٹ کلاس سول ججوں کی تعداد 53، گارڈین جج 4 رینٹ کنٹرولر 6، فیملی جج 29، سول جج کلاس تھری 8، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ 22، مجسٹریٹ ماڈل ٹائون 14 اور جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی تعداد 11 ہے۔ ایڈیشنل سیشج ججوں کی مقررہ تعداد 104 ہے۔ زیرالتوا مقدمات کے باعث سائلین کی پریشانی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق جوڈیشل پالیسی کے نفاذ کے باوجود زیرسماعت مقدمات میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ سول عدالتوں کی تعداد بڑھائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن