• news

کوہ نور ہیرے کی واپسی کا معاملہ برطانوی اٹارنی جنرل کو فریق بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر درخواست میں اٹارنی جنرل آف انگلینڈ کو فریق بنانے اور درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹرسید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا اسوقت کے دارالحکومت لاہور میں رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا اور ایمپریس وکٹوریہ کو تحفے کے طور پر دیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی ریاست نہیں بلکہ ایک تجارتی کمپنی تھی جبکہ کوہ نور ہیرا ایک ریاست نے دوسری ریاست کو تحفہ نہیں دیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دولت مشترکہ کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے ملکہ برطانیہ کا عہد حکومت ختم ہونے پر کوہ نور ہیرا لاہور منتقل کرنے کیلئے عدالت وفاقی حکومت کو احکامات صادر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن