عوام کی عدالت میں ہم جیتے، 2018ء میں کوئی وڈیرہ وزیراعلیٰ نہیں ہوگا: فاروق ستار
کراچی (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) جناح گرائونڈ میں ایم کیو ایم کے زیراہتمام تقریب ہوئی۔ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام نمائندوں سے عوام اور پارٹی سے وفادار رہنے کا حلف لیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ 5 دسمبر کو نیا سورج طلوع ہوا، ہمارے خلاف تاثر بنایا گیا تھا۔ ہم نے عوام کی خدمت میں مقدمہ جیتا۔ ہمارے موقف اور نظریئے کی فتح ہوئی۔ جتنے بھی وسائل ہیں ان سے مسائل حل کرینگے۔ کراچی میں جمود ختم کرینگے، صفائی ستھرائی کا نظام قائم کرینگے۔