• news

پی آئی اے ایکشن کمیٹی کا صدارتی آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ترجمان ایکشن کمیٹی کے مطابق پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنیوالے صدارتی آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا جائیگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایوی ایشن ڈویژن کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی یقین دہانیوں سے بالکل مختلف ہے۔ یقین دہانی کی سرکاری پریس ریلیز جاری نہ کرنا بدنیتی ہے۔ پیر کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے، چیئرمین ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا کہ ایوی ایشن ڈویژن کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن پی آئی اے کا صنعتی امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن