• news

عمران فاروق قتل کیس، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس کل طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اہم فیصلوں کیلئے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت مفرور ملزموں کے وارنٹ گرفتاری، جائیداد کی ضبطگی اور انٹر پول کے ذریعے گرفتاری جیسے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن