عمران خان آج میانوالی کا دورہ کرینگے
میانوالی(نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف آج میانوالی کا دورہ کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان آج دن 12 بجے نمل کالج میانوالی پہنچیں گے جہاں پر وہ نمل کالج کے سالانہ کانوکیشن میں شرکت کریں گے اور بعد کالج کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔