ٹیکسلا: کھدائی کے دوران تیسری صدی عیسوی کے قدیم سکے برآمد، شیوا اور بدھا کی تصاویر بھی ملیں: ماہر آثار قدیمہ
ٹیکسلا (نوائے وقت رپورٹ) ٹیکسلا کے علاقے بادل پور سپرا سے تیسری صدی عیسوی کے قدیم سکے برآمد ہوئے ہیں۔ ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ 6 سکوں کا تعلق کوشان دور سے ہے۔ کھدائی کے دوران شیوا اور بدھا کی تصاویر بھی ملی ہیں۔ کوشان سلطنت بھارت سے افغانستان تک پھیلی ہوئی تھی۔ اس دریافت سے گندھارا تہذیب کی ریسرچ میں مدد ملے گی۔