کامونکے: گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی
کامونکے(نامہ نگار) گلے میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ محلہ حیدری کے وحید احمدکا 18 سالہ بیٹا عمیر گذشتہ سہ پہر سبزی منڈی کی طرف جا رہا تھا جی ٹی روڈ پر گلے میں تیز دھار دھاتی ڈور پھرنے سے وہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر پڑا جبکہ اس دوران گلے سے لپٹی ڈور اتارنے کی کوشش میں اسکی دو انگلیاں بھی زخمی ہو گئیں۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا۔