افغان حکام نے لاپتہ ہونیوالے فوجی اسد بلال کی میت پاکستان کے حوالے کردی
چمن (نوائے وقت نیوز) 17 دسمبر کو لاپتہ ہونے والے سپاہی اسد بلال کی میت کو چمن کے قریب باب دوستی پر افغان حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق افغان حکام نے پاکستانی فوجی اہلکار اسد بلال کی میت کو باب دوستی پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ اسد بلال کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ سپاہی اسد بلال 17دسمبر کو پاک افغان سرحد پر کجیر پوسٹ سے لاپتہ ہو گیا تھا۔