49 لاکھ کی وارداتیں، نقدی و سامان لوٹ لیا، فیروزوالہ میں ڈاکوئوں کا شہری پر تشدد
لاہور/ فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہور میں 49 لاکھ کی وارداتیں، فیروزوالہ میں شہری پر تشدد کیا گیا۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھائونی کے عظیم ارشد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے مالیت، شمالی چھائونی کے رضوان کے گھر سے7 لاکھ، فیصل ٹائون میں شہزاد ملک کے گھر سے6 لاکھ، ساندہ میںزاہد علی کے گھرسے5 لاکھ، مغلپورہ میں عدنان کے گھر سے 4 لاکھ، ہربنس پورہ میں وزیر کے گھر سے3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے گارڈن ٹائون میں فاروق سے 6 لاکھ 80 ہزار، ڈیفنس اے منظور سے 5 لاکھ، ہنجروال میں ڈاکوئوں نے عبدالرشید سے 92 ہزار، غالب مارکیٹ میں احمد بخش سے 70ہزار، جوہر ٹائون میں افضل سے 67ہزار، شاہدرہ میں عامر سے 55 ہزار، اقبال ٹائون میں آصف سے37ہزار، ساندہ کے علاقہ میں مین روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب عمران سے 35ہزار، شفیق آباد میں زاہد سے 18ہزار، غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ سکیم کے فیض سے 17ہزار اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ چوروں نے ڈیفنس سے نصیر، گلشن اقبال سے پرویز، مزنگ سے ستار، راوی روڈ سے رمضان کی گا ڑیاں جبکہ گوالمنڈی سے مزمل، اقبال ٹائون سے شہزاد، مو چی گیٹ سے راشد، ہنجروال سے منور، ساندہ سے شرافت، شفیق آباد سے منیرکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے علی جاوید سے نقدی، موبائل چھین لئے۔ بلال پارک مریدکے میں نامعلوم افراد جے امجد بلال کی کار، وقار کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ یاسر سے موٹر سائیکل اور نقد رقم، موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے جہانگیر کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ ڈاکوئوں نے اسلم کو روک کر لوٹ لیا، مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے اقبال سے 18 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔