• news

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین اور کارکنوں پر تشدد کیس، جے آئی ٹی نے ڈی پی او رائے اعجاز اور پولیس کو قصورار قرار دیدیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) وزیر اعلی شہباز شریف کے حکم پر سیالکوٹ کے ماڈل ٹائون کے علاقہ میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین ملک عظمت اللہ اور دیگر کارکنوں پر پولیس کے تشدد اور ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ میں ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد اور پولیس کو قصور وار قرار دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم نے سیالکوٹ آکر انکوائری کی تھی انکوائری ٹیم نے شہریوں اور سرکاری ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے اور اپنی حتمی انکوائری رپورٹ میں ڈی پی او رائے اعجاز احمد اور پولیس کو قصوروار قرار دیا اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ جلد وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کو پیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن