بلاول پارلیمنٹ میں آئیں، ان کیلئے نانا، والدہ کی نشستیں خالی ہیں: یوسف رضا
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں 34 ممالک کے اتحاد کے بارے میں 18 کروڑ عوام کے نمائندہ ادارے پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے تاکہ کوئی بات مبہم نہ رہ جائے۔ ہمیں برابری کی سطح اور باہمی احترام کی بنیاد پر بات کرنی چاہئے۔ ہم چاہتے ہیںکہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں آئیں اور ان کیلئے انکی والدہ اور نانا کی نشستیں خالی ہیں۔ بلاول بھٹو کچھ دنوں تک اس بارے فیصلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت سب چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو ہم چاہتے ہیں کہ امن وامان بہتر ہو۔ امن وامان بہتر ہوگا تو سرمایہ کاری زیادہ ہوگی۔