• news

آج سے شروع ہونیوالی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات مکمل، 16 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ

لاہور(خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے آج سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ویکسین تمام پولیو ٹیموں کو فراہم کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پولیو مہم میں استعمال کی جانے والی ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جائے گا اور ویکسین عالمی ادارہ صحت کے معیار کے عین مطابق ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ویکسی وائل مانیٹر (وی وی ایم ) کی ویکسین سو فی صد قابل استعمال ہے۔ اور نہ ہی زائدالمیعاد ہے۔ تین روزہ پولیو مہم کے دوران تقریباً 16 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن